Site icon روزنامہ کشمیر لنک

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا کے ساتھ امن مذاکرات جاری رکھنے سے انکار

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے امن مذاکرات مزید جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے صدر مون جئی ان کو دنیا کا بدترین آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات کی وجہ سے ہم جنوبی کوریا کے ساتھ مزید مذاکرات جاری نہیں رکھ سکتے۔جنوبی کورین صدر نے جاپان سے آزادی حاصل کرنے سے متعلق تقریب میں کہا تھا کہ 2045 تک جزیرہ نما کوریا ایک ہو جائے گا۔یاد رہے کہ جنگ عظیم دوئم کے خاتمے پر کوریا دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔صدر مون جئی ان کا مزید کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مقصد حاصل کرنا سب سے مشکل مرحلہ تھا کیونکہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا کوریا ہمارا منتظر ہے جو مشرقی ایشیا اور دنیا میں خوشحال اور پر امن لائے گا۔

Exit mobile version