Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھارتی حکمرانوں کاسخت رویہ برصغیرکے خطے کوجنگ کی طرف دھکیل رہاہے۔مسعودخان

کشمیر کامسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیے
مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوج کی تعیناتی پر پاکستان اور عالمی برادری دونوں کو شدید تشویش ہے

اسلام آبا آزادجموں وکشمیرکے صدرمسعودخان نے کہاہے کہ بھارتی حکمرانوں کاسخت رویہ برصغیرکے خطے کوجنگ کی طرف دھکیل رہاہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر کے مسئلے پر خطے کے امن کوتباہ یابرصغیرکوجنگ میں دھکیلنے کے لئے جارحانہ کارروائیاں شروع کرسکتاہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اضافی فوج کی تعیناتی پرپاکستان اورعالمی برادری دونوں کوشدیدتشویش ہے۔مسعودخان نے کہاکہ کشمیر کامسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کی مرضی کے بغیر کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنادرست اقدام نہیں ہے۔صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ برصغیر کے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔مسعود خان نے کہا کہ بھارت کشمیر کے مسئلے پر خطے کے امن کو تباہ یا برصغیر کو جنگ میں دھکیلنے کے لیے جارحانہ کارروائیاں کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوج کی تعیناتی پر پاکستان اور عالمی برادری دونوں کو شدید تشویش ہے۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی مرضی کے بغیر کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا درست اقدام نہیں ہے۔

Exit mobile version