Site icon روزنامہ کشمیر لنک

 انٹرنیٹ سروس معطل،کرفیو کے باوجود کشمیریوں کے بھارت مخالف مظاہرے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکام کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مسلسل 15 ویں روز بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو اور دیگر پابندیاں برقرار ہیں، انٹرنیٹ سروس معطل ہے. سری نگر کا مصروف علاقہ لال چوک آج بھی ویران ہے جہاں سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے، بھارت مخالف احتجاج روکنے کے لیے جگہ جگہ بھارتی فوج تعینات ہے.کرفیو کے باوجود کشمیریوں کے بھارت مخالف مظاہرے جاری ہے، جو پاکستانی پرچم تھامے آزادی کے حق میں اور گو انڈیا گو کے نعرے لگا رہے ہیں.کشمیری شہریوں کے مطابق پورے دن میں کرفیو میں محض ایک گھنٹے کی نرمی سے شدید پریشانی کا سامنا ہے، وادی کی خراب صورتِ حال میں بچوں کو اسکول بھیجنا ناممکن ہو گیا ہیادھر سینئر حریت راہنماں سمیت مختلف سیاسی رہنما بھی بدستور نظر بند ہیں یا جیلوں میں قید ہیں.قبوضہ وادی کشمیرمیںبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںنے مختلف علاقوںمیں گھروں پر چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کو بھی ہراساں کیابڑی تعداد میں لڑکوںکو گرفتار کرلیا ہے۔

Exit mobile version