Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی: کمشیر سمیت ملکی سیاسی صورتحال زیر بحث آئے گی

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں مقبوضہ کشمیر سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان شریک ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اے پی سی میں شرکت نہیں کر رہے۔صدر ن لیگ شہباز شریف کمر کے درد کے باعث اے پی سی میں شرکت نہیں کر رہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری کو اسکردو کے دورے پر جانا ہے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق اے پی سی میں شریک ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی شیری رحمان، نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر کر رہے ہیں۔اے این پی کے اسفند یار ولی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی طرف سے محمود خان اچکزئی اے پی سی میں شریک ہیں۔جمیعت علمائے پاکستان کی جانب سے علامہ اویس نورانی شرکت کر رہے ہیں جب کہ قومی وطن پارٹی کی نمائندگی آفتاب احمد شیر پاؤ کر رہے ہیں۔اے پی سی میں جمیعت اہلحدیث اور اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں سمیت حریت رہنماء بھی خصوصی طور پر شریک ہیں۔

Exit mobile version