سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک نے ہانگ کانگ مظاہرین کے خلاف چینی حکومت کی ایک مہم کے تحت بنائے گئے ایک ہزار اکاؤنٹس معطل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق ٹوئٹر کمپنی نے ریاستی حمایت یافتہ اہم آپریشن کا انکشاف کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہانگ کانگ میں مظاہرین کے خلاف چینی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی ایک مہم میں شامل ایک ہزار کے قریب اکاؤنٹس کو حذف کردیا گیا ہے جب کہ اس میں ملوث دیگر اکاؤنٹس کو معطل کردیا ہے۔اب تک ٹوئٹر کمپنی کی جانب سے 936 اکاؤنٹس حذف کردیے گئے ہیں جب کہ تحقیقات کے نتیجے میں غیر قانونی قرار دیے گئے تقریباً 2 لاکھ اکاؤنٹس معطل کیے جاچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق آپریشن کے تحت ان اکاؤنٹس کو معطل کیا جارہا ہے جو سیاسی اختلاف اور منفی پروپیگنڈا کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔اس حوالے سے ٹوئٹر کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری سروس میں رد وبدل اور خفیہ عمل کی کوئی جگہ نہیں، اس قسم کے اکاؤنٹس کمپنی کے طے شدہ بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments