واشنگٹن وائٹ ہائوس حکام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار ہیں۔وائٹ ہائوس حکام کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جی سیون سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے،مودی جہاں بھی جائیں گے مقبوضہ کشمیر پر جواب دہ ہونا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔ امریکہ کے صدرڈرنلڈٹرمپ نے کہاہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پرپاکستان اوربھارت سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ریڈیو پاکستان کے مطابق امریکہ کے ایک اعلی عہدیدارنے کہاکہ امریکہ اس ہفتے کے آخر میں فرانس میں گروپ سیون کے سربراہ اجلاس کے موقع پر صدرڈونلڈٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان ہونے والی ملاقات سے قبل مسلسل تحمل اور برداشت سے کام لینے پر زوردے رہاہے۔انہوں نے کہاکہ صدرٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرپوری توجہ مرکوز کررکھی ہے کیونکہ خطے کے استحکام پرجموں وکشمیرکی صورتحال سے سنگین نتائج برآمدہوسکتے ہیں۔