Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سہہ پہر ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

Exit mobile version