کابل: طالبان شدت پسندوں نے سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملہ کرکے افغان ملیشیا کے 14 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق افغان حکام کا بتانا ہےکہ طالبان کے شدت پسندوں نے صوبے ہیرات میں بدھ کے روز ہونے والی لڑائی میں افغان حکومت کی ملیشیا کے 14 اہلکاروں کو ہلاک کیا جب کہ لڑائی کے دوران متعدد عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ہیرات پولیس ترجمان کے مطابق طالبان شدت پسندوں نے صوبے ہیرات کے ضلع رباط سنگی میں سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ملیشیا کے 9 اہلکار زخمی بھی ہوئے تاہم افغان فورسز نے علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے اس حملے پر فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments