Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مقبوضہ کشمیر 29دن سے میں سخت کرفیو، مواصلاتی رابطے معطل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے سخت کرفیو کے نفاذ اور مواصلاتی رابطوں کی معطلی کے باعث وادی اور جموں کے پانچ اضلاع میںپیر کومسلسل29 دن میں معمولات زندگی مفلوج ہیں۔کے پی آئی کے مطابق 5اگست سے وادی کشمیرکا رابطہ باقی دنیا سے منقطع ہے جب بھارت نے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ۔ اس وقت سے انٹرنیٹ، موبائل اورلینڈ لائن سروسز معطل اورٹی وی نشریات بند ہیں۔ مقامی اخبارات شائع نہیں ہورہے اورنہ ہی وہ اپنے آن لائن ایڈیشن اپ ڈیٹ کرسکے ہیں۔علاقے میں تمام دکانیںاورکاروباری مراکزبند اور تعلیمی ادارے طلبا سے خالی ہیں جبکہ قابض انتظامیہ پرائمری ، مڈل اور ہائی سکول کھولنے کے جھوٹے دعوے کررہی ہے۔مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو دودھ ،غذا ئی اجناس اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 29 ویں روز بھی کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں، کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے۔مقبوضہ وادی میں مکمل لاک ڈاون سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے، کرفیو اور پابندیوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی مزاحمت میں کمی نہ آئی۔

Exit mobile version