Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کی ڈرونز کے زریعے نگرانی

سری نگر: بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں اور آزادی پسند کارکنوںکی سرگرمیوںپر نظر رکھنے کیلئے جدید کیمروں اور رات کے وقت دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈرون استعمال کررہی ہے۔ کے پی آئی کے مطابق بھارتی پولیس پہلے ہی نگرانی کیلئے ڈرونز کے آزمائشی بنیادوںپر استعمال شروع کرچکی ہے۔ پہلے مرحلے میں سرینگر اوردیگر اضلاع کے بعض علاقوںمیں ڈرون مظاہروں میں شرکت کرنے والے لوگوںکی سرگرمیوں کے علاوہ تصاویراور ویڈیوز بنانے کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں ۔ پولیس افسر نے کہاکہ ان تمام تصاویراور ویڈیوزکو ایک مرکزی ڈیٹا بیس میں اکٹھا کیاجارہا جنہیں آزادی پسندوںکی سرگرمیوںسے نمٹنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ ادھر کشمیر پولیس کی ایک رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ 5اگست کو بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں 500سے زائد مظاہرے کئے گئے ہیں جبکہ سرینگر میں سب سے زیادہ 160مظاہرے کئے گئے ہیں۔

Exit mobile version