اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے، تمام سارک ممالک میں نیب ایک رول ماڈل ادارہ ہے، نیب کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان بدعنوانی کے تاثر کے حوالے سے اعشاریے سی پی آئی میں 175 سے 116 ویں نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان واحد ملک ہے جس کا سی پی آئی نیچے آنے کا رجحان ہے، نیب کی کارکردگی کو بھارت سمیت سارک ممالک کی جانب سے سراہا گیا ہے، نیب کی کاوشوں کی وجہ سے سارک اینٹی کرپشن فورم کا نیب متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہوا ہے جو کہ پاکستان کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے،نیب نے بدعنوانی خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ، سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین منتخب ہونا بڑی کامیابی ہے۔نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق نیب شفافیت، پیشہ واریت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو 100 فیصد کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے، نیب کی کوششوں سے پاکستان کے بارے میں کرپشن کے حوالے سے تاثر میں بہتری آئی ہے اور اس حوالے سے درجہ بندی میں پاکستان 175 ممالک میں سے 116 ویں نمبر پر ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نیب نے نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے ملک بھر میں کردار سازی کی 55 ہزار سے زائد انجمنیں قائم کی ہیں، نیب کی کارکردگی ملک کے کسی بھی انسداد بدعنوانی کے ادارے کے مقابلے میں شاندار ہے، نیب کی 2018ء سے 2019ء کے اس عرصہ کے مقابلہ میں شکایات انکوائریوں اور انوسٹی گیشن کی تعداد دوگنا ہے جو کہ نیب کی احتساب سب کیلئے بلاامتیاز پالیسی پر اعتماد کا اظہار ہے۔