Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کراچی میں بارش برسانے والے سسٹم کی شدت میں کمی واقع ہوگئی

کراچی میں بارش برسانے والے سسٹم کی شدت میں کمی واقع ہوگئی تاہم شہر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ بارش برسانے والے سسٹم کی شدت کم ہوچکی ہے، سسٹم کا بڑا حصہ بحیرہ عرب چلا گیا ہے تاہم آج شام یا رات کراچی میں ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔دوسری جانب کراچی میں کورنگی کازوے پرتاحال پانی جمع ہے اور کورنگی ندی سے سیلابی ریلا کازوے سے گزررہا ہے لیکن سیلابی ریلا گزرنے کے باوجود کازوے پر شہریوں کی آمدورفت جاری ہے، شہریوں کو کازوے سے گزرنے سے روکنے کے لیے کوئی رکاوٹ موجود نہیں جس سے حادثہ بھی پیش آسکتا ہے۔

Exit mobile version