Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بہاماس: سمندری طوفان ڈوریان کی تباہ کاریاں جاری، 5 افراد ہلاک

بہاماس میں آنے والے انتہائی خطرناک سمندری طوفان ’ڈوریان‘ سے تباہ کاریاں جارہی ہیں جب کہ سیلابی پانی میں بہہ کر اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز سے سمندری طوفان ڈوریان نے بہاماس کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جب کہ سمندری طوفان سے متعدد گھر سیلابی پانی میں بہہ گئے اور مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے امریکی ساحل کی جانب بڑھنے کے پیش نظر لاکھوں افراد کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جب کہ حکام نے شہریوں کو طوفانی ہواؤں کے باعث محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔بہاماس کے وزیراعظم ہوبرٹ میننس نے شمالی آئس لینڈ میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہم شمالی بہاماس میں تاریخی المیے کے درمیان ہیں، اس وقت ہمارا مشن اور توجہ تلاش، ریسکیو اور بحالی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جزیرے اباکو میں امریکی کوسٹ گارڈ کے اہلکار ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں اور انہوں نے اب تک متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا ہے جن میں شدید زخمی بھی شامل ہیں۔

Exit mobile version