قاہرہ: مصر کے سابق صدر محمد مرسی مرحوم کے سب سے چھوٹے بیٹے عبداللہ مرسی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر محمد مرسی کے بیٹے عبداللہ مرسی کی عمر 25 سال کے لگ بھگ تھی، انہیں دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔مرسی فیملی کی جانب سے بھی عبداللہ مرسی کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ مرسی اپنے والد کی اچانک موت کے بعد سے کئی طبی مسائل کا شکار تھے اور ان کی موت کار ڈرائیونگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔واضح رہے کہ محمد مرسی مصر کے پہلے منتخب صدر تھے، انہیں 2013 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کرلیا گیا اور وہ جب سے ہی قید میں تھے لیکن رواں سال 17 جون کو عدالت میں دوران ٹرائل ان کی اچانک موت واقع ہوئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments