Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کے وقت کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ کی تفصیلات جاری

ترکی کے ایک اخبار نے مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے وقت کی آڈیو ریکارڈنگ کی تفصیلات جاری کردیں۔ترکی کے مقامی اخبار کا کہنا ہےکہ یہ تفصیلات ایک ایسی ریکارڈنگ سے لی گئی ہیں جن کو سعودی قونصلیٹ کے اندر ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کو بعد میں ترک انٹییلیجنس نے حاصل کیا۔ترکی کے اخبار کی ایک تازہ رپورٹ میں جمال خاشقجی کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ کی تفصیلی معلومات بھی شامل کی گئی ہیں۔رپورٹ میں سعودی عرب سے بھیجی گئی ٹیم کے ایک فارنزک ماہر کی تفصیلات بھی شامل ہیں جس میں وہ صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہہ رہا ہےکہ اس کی آمد سے قبل جانور کو ذبح کردیا جائے۔ترک اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمال خاشقجی قونصلیٹ کے اندر آئے تو انہیں بتایا گیا کہ انہیں انٹرپول کے ایک آرڈر کی وجہ سے ریاض واپس جانا پڑے گا البتہ جمال خاشقجی نے اس ہدایت کو ماننے سے انکار کردیا جس پر انہیں ایک نشہ آور چیز دی گئی۔

Exit mobile version