Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اسرائیل میں باحجاب خاتون ڈاکٹر کو بھرتی نہ کرنے والے کلینک پر جرمانہ عائد

اسرائیل میں باحجاب خاتون ڈاکٹر کو بھرتی نہ کرنے پر عدالت نے کلینک پر جرمانہ عائد کر دیا۔اسرائیل کے علاقے نتانیا میں واقع دانتوں کے ایک کلینک میں باحجاب ڈاکٹر کو بھرتی کرنے سے انکار کیا جس پر اسرائیلی عدالت نے کلینک پر 11 ہزار ڈالرز سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق خاتون ڈینٹل ڈاکٹر نے کلینک انتظامیہ کے ساتھ اپنی بات چیت ریکارڈ کرلی جس میں سُنا گیا کہ اگرچہ ان کا تاثر اچھا رہا لیکن مریض نہیں چاہیں گے کہ وہ باحجاب ڈاکٹر سے علاج کرائیں۔تل ابیب ریجنل لیبر کورٹ کے فیصلے کے مطابق کلینک انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر کی خدمات سے انکار کرنا غیر قانونی اور متعصبانہ رویہ ہے۔آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق کلینک کے مالک اور ڈائریکٹر نے انٹرویو کے دوران اس بات کی تجویز پیش کی تھی کہ خاتون ڈاکٹر کو کام کے دوران حجاب ختم کرنا ہوگا۔خاتون ڈاکٹر نے اس سے انکار کیا جس پر بعد میں انہیں بتایا گیا کہ ان کی خدمات درکار نہیں۔

Exit mobile version