اسلام آباد، پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے سوات، مہمند، شبقدر، چارسدہ اور باجوڑ میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، صوابی، مردان، نوشہرہ اور ضلع خیبر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور زمین میں اس کی گہرائی 251کلو میٹر تھی۔یاد رہے کہ تین روز قبل بھی اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے تھے۔