Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مریم نواز کو ن لیگ کی نائب صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جو کل سنایا جائے گا۔مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی صدارت میں تین رکنی بینج نے کی۔پی ٹی آئی کے وکیل حسن مان نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ نااہل اور سزا یافتہ شخص پارٹی صدارت نہیں رکھ سکتا۔ممبر خیبر پختونخوا ارشاد قیصر نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن ایکٹ کے نافذ ہونے سے پہلے کا ہے، الیکشن ایکٹ میں نااہل اور سزا یافتہ شخص پر پارٹی صدارت یا عہدہ رکھنے کی ممانعت نہیں ہے۔وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شق 203 کو آرٹیکل 62، 63 اور 63 اے کے ساتھ پڑھنے کا کہا ہے، الیکشن ایکٹ کی شق 203 پارٹی عہدے سے متعلق ہے۔

Exit mobile version