Site icon روزنامہ کشمیر لنک

جس کا کوئی ذاتی مفاد نہیں وہ قومی مفادات کا سودا نہیں کریگا: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ وزیراعظم پاکستان کے مفادات کا سودا نہیں کریں گے کیونکہ جس کے کوئی ذاتی مفادات نہیں وہ قومی مفادات کا سودا نہیں کرے گا۔اسلام آباد میں نیشنل پارلیمنٹرینز کانفرنس برائے کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل منتخب نمائندوں کا ایک پیغام جائے کہ مسئلہ کشمیر پر قوم ایک ہے، یہ مسئلہ زمینی ٹکرے کا نہیں، ہم کشمیریوں کے پیچھے کھڑے ہیں، دنیا نظریں موڑ سکتی ہے پاکستان نہیں موڑے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے جا رہے ہیں، عمران خان آپ کے جذبات کو مجروع نہیں کریں گے، آج مسئلہ کمشیر جو دنیا کے افق پر ہے اسے شد و مد سے عمران خان نے اجاگر کیا، کشمیر کے مسئلے پر روس نے اپنے رویے میں لچک دکھائی، چین کے ذریعے سیکیورٹی کونسل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی، آج او آئی سی کے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ایک عالمی تنازع ہے، جو بین الاقوامی قوانین سیکیورٹی کونسل کی قرارداد سے حل ہو گا، بہتر شروعات ہوئی ہے، پاکستان کے بیان کے ساتھ 58 ممالک نے اظہار یکجہتی کیا، 28 یورپی ممالک نےکشمیر کے مسئلے کو سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے ساتھ جوڑ دیا ہے، جنیوا میں ایک انسانی حقوق کی تنظیم نے ہندوستان کے موقف کو رد کیا ، جہاں سے آپ کا مؤقف جانا ہے وہ اسٹیج آج تیار ہو رہا ہے، جو ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ رہا ہے وہ یورپی یونین نے بھی اپنالیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس کے کوئی ذاتی مفادات نہیں وہ قومی مفادات کا سودا نہیں کرے گا، آج پاکستان کی قیادت میں کوئی لچک نہیں ہے، وزیراعظم پاکستان کے مفادات کا سودا نہیں کریں گے، پاکستان سیاست سے بالاتر ہو کر کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔

Exit mobile version