Site icon روزنامہ کشمیر لنک

حکومت سب کو گرفتار کر کے اپنا شوق پورا کر لے: آصف زرداری

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے موقع پر آصف علی زرداری کو نیب کی جانب سے ان کے خلاف دائر ریفرنس کی کاپیاں بھی فراہم کی گئیں۔سماعت کے موقع پر آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے جیل میں اے سی نہ دیئے جانے کا معاملہ اٹھا دیا۔لطیف کھوسہ نے کہا عدالت نے کہا تھا کہ آصف زرداری کو اے سی دیں لیکن اے سی نہیں دیا گیا، آپ نے کہا فریج دیں لیکن انہوں نے برف کے ڈبے دے دیئے۔عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Exit mobile version