Site icon روزنامہ کشمیر لنک

برطانیہ نے بھی سعودی آئل تنصیبات پر حملوں کا الزام ایران پر لگادیا

برطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے بھی سعودی آئل تنصیبات پر حملوں کا الزام ایران پر عائد کردیا۔برطانوی وزیراعظم نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات سے قبل ایران پر الزام عائد کیا اور کہا کہ بہت زیادہ امکانات ہیں کہ سعودی آئل تنصیبات پر حملے میں ایران ملوث ہے۔سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملوں کے بعد برطانیہ کی جانب سے یہ پہلا رد عمل دیا گیا ہے۔برطانوی وزیراعظم نے ایران میں فوجی مداخلت کے زیرغور ہونے کو مسترد کردیا تاہم انہوں نے ایران پر پابندیوں کے امکانات ظاہر کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جاتے ہوئے گفتگو میں کہا کہ میں آپ کو بتاسکتا ہوں کہ برطانیہ انتہائی غالب امکانات پر سعودی آئل تنصیبات پر حملوں کو ایران سے منصوب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کے لیے امریکا اور دیگر یورپی ممالک کے ساتھ کام کریں گے۔

Exit mobile version