Site icon روزنامہ کشمیر لنک

امریکی تھنک ٹینک سے عمران کا خطاب پُراعتماد، دباؤ میں تھے: تجزیہ کار

کراچی: وزیراعظم عمران خان کے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب پر اپنے ردعمل میں سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی، محمل سرفراز ، حفیظ اللہ نیازی اور حسن نثار نے کہا کہ امریکی تھنک ٹینک سے عمران کاخطاب پُراعتماد تھا، وہ فوکسڈ نہیں تھے بلکہ دبائومیں نظر آئے۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بیرون ملک اعتماد سے بات کرنا جانتے ہیں، جو سوال کیے گئے ان کا جواب انہوں نے دیا، وہ اپنے طور پر کیسے ہر جواب میں کشمیر کی بات کرسکتے تھے، ہمارے پاس کرپشن پر چین کا ماڈل ہوتا تو اپنے سلطانہ ڈاکوؤں سے کسی حد تک چھٹکارا پالیتے، پچھلے تیس پینتیس سال میں پہلی دفعہ سول ملٹری قیادت ایک پیج پر نظر آرہی ہے۔سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کونسل فار فارن ریلیشنز سے خطاب فوکس نہیں تھا، وہ دباؤ میں نظر آرہے تھے، اتنے خراب کنٹینٹ کے ساتھ کسی عالمی لیڈر کو بات کرتے نہیں دیکھا، وزیراعظم کشمیر پر فوکس نہیں کرسکے، دوسرے موضوعات پر زیادہ بات کی۔

Exit mobile version