Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیراعظم اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ترک صدر کے مشکور

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ترک صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جا سکتا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ افراد مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیراعظم کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ترک صدر کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر ان کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے کشمیر کے محاصرے کا حوالے دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ لوگ مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طیب اردوان کے جنوبی ایشیا کے استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے جدا نہ کرنے کے بیان کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اِن دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی تھی۔ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی تھی۔

Exit mobile version