Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نمرتا کیس میں اہم پیشرفت: ہائیکورٹ نے عدالتی تحقیقات کی اجازت دے دی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر نمرتا کیس کی عدالتی تحقیقات کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ڈاکٹر نمرتا ہلاکت پر جوڈیشل انکوئری کیلئے سیشن جج لاڑکانہ کو خط لکھا تھا جس پر سیشن جج نے سندھ حکومت کی درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے جوڈیشل انکوائری کی اجازت طلب کی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔دوسری جانب نمرتا کے والد اور بھائی وشال کی جانب سے اب تک مقدمہ درج نہیں کرایا گیا لیکن کیس میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے اعلیٰ حکام سے مشاورت جاری ہے۔ایس ایس پی نے یقین دہانی کرائی ہےکہ تفتیش شفاف اور غیر جانبدار ہوگی، اس میں کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ سینئر پروفیسر اور ہاسٹل کے دونوں روم میٹ سمیت 40 افراد سے پوچھ گچھ مکمل کرلی گئی ہے، نمرتا کے کلاس فیلو مہران ابڑو اور شان علی میمن حراست میں ہیں۔

Exit mobile version