معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل جدید ڈسپلے والی ’میک بُک‘ اور ’آئی پیڈ‘ آئندہ ایک سے دو سال میں متعارف کرائے گا۔ایپل کمپنی کے تجزیہ کار ’منگ چی کوؤ‘ کے مطابق اِن ڈیوائس میں ایک نئے قسم کا جدید ڈسپلے ہوگا جس کو ’منی ایل ای ڈی‘ کہا جاتا ہے۔ایپل کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ڈیوائس کی ڈسپلے میں عام طور پر صرف 576 ایل ای ڈی ہوتے ہیں جب کہ اب اِن نئے ’آئی پیڈ‘ اور ’میک بُکس‘ کی پرو ڈسپلے میں لگ بھگ 10،000 ایل ای ڈی ہوں گی۔’منی ایل ای ڈی‘ کی یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ پروڈکٹ کے ڈیزائن کو ہلکا پھلکا رکھتی ہے اور ڈیوائس کو جلنے سے بچاتی ہے۔تجزیہ کار ’منگ چی کوؤ‘ نے مزید بتایا کہ نئے ’آئی پیڈ‘ کی ڈسپلے 10 سے 12 انچ کی ہوگی جب کہ ’میک بُک‘ کی ڈسپلے کا سائز 15 سے 17 اِنچ کا ہوگا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ’آئی پیڈ‘ کو پہلے متعارف کروایا جائے گا جو کہ 2020 کے آخر یا 2021 کے شروع میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ’میک بُک‘ 2021 کے اختتام تک مارکیٹ میں آئی گی۔