شام میں ترکی کا ممکنہ آپریشن ؛ امریکی فوج کا انحلاء شروع ہوگیا

شام میں کرد ملیشیا کے خلاف ترکی کے آپریشن کے اعلان کے بعد امریکی فوج کا ترک سرحد سے انحلاء شروع ہوگیا جب کہ ترکی کی جانب سے آپریشن کا آغاز کسی بھی وقت شروع ہوسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی جانب سے شام کے شمالی علاقے میں کردوں کے خلاف فوجی آپریشن کسی بھی وقت شروع کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ شام میں کرد ملیشیا کیخلاف آپریشن کسی بھی لمحے شروع ہوسکتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترک فوج تیارہے ’میں ہمیشہ ایک محاورہ کہتا ہوں کہ ہم کسی بھی رات خبردار کیے بغیر آجائیں گے‘۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان دہشت گرد گروپوں کےخطرات برداشت کرنےکااب کوئی سوال پیدانہیں ہوتا۔ترک وزیرخارجہ نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ ملکی سلامتی اوربقا کیلئے خطے سےدہشت گردوں کےخاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں