اسلام آباد: سرکاری دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے ایک سال میں ریکارڈ قرض لیا۔ذرائع کے مطابق یہ قرضہ اگست 2018 تا اگست 2019کے دوران لیا گیا، ایک سال میں غیر ملکی قرضے میں 2804 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔حکومت کےپہلے سال لئے گئے قرضوں کی تفصیلات اسٹیٹ بینک نے وزیراعظم آفس کو بھجوا دیں۔ذرائع کے مطابق سرکاری دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ موجودہ حکومت کے ایک سال میں قرضوں میں 7ہزار 509 ارب روپے کا اضافہ ہوا، وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 4 ہزار 705 ارب اور غیر ملکی قرضے میں 2 ہزار 804 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اگست 2019 تک وفاقی حکومت کا قرضہ 32 ہزار 240 ارب روپے ہوگیا جو اگست 2018 میں مجموعی قرضہ 24 ہزار 732 ارب روپے تھا۔