Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ترکی کے شام پر حملے کے بعد امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شام میں حملے کے لیے ترکی کو امریکا کی جانب سے گرین سگنل دیے جانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا نے شام میں حملے کے لیے ترکی کو کوئی گرین سگنل نہیں دیا۔پومپیو نے امریکی صدر ٹرمپ کے شام سے فوجیں واپس بلانے کے فیصلے کا بھی دفاع کیا جسے دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی کو اس کے جنوب سے دہشتگردی کا خطرہ اور مناسب سیکیورٹی خدشات تھے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کو شام میں حملے کے لیے امریکی اجازت کی خبریں بالکل غلط ہیں، امریکا نے ترکی کو ایسا کوئی گرین سگنل نہیں دیا۔یاد رہے کہ بدھ کے روز ترکی نے شام میں کردوں باغیوں کے زیر تسلط علاقے پر حملہ کیا۔ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد سرحد پر بننے والے دہشتگردی کے راستے کو روکنا تھا۔ترکی کا کہنا ہےکہ اس کا منصوبہ ایک ’محفوظ مقام‘ بنانا اور کرد باغیوں کا صفایا تھا جو شامی مہاجرین کا ٹھکانہ ہوگا۔

Exit mobile version