کراچی: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا، معاون خصوی ندیم بابر اور اسد عمر بھی کراچی پہنچے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچنے کے بعد گورنر ہاؤس پہنچے جہاں ان کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم پیر صدر الدین شاہ کی سربراہی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد سے ملاقات کریں گے جب کہ وہ خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں آنے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان لاڑکانہ کے پی ایس 11 سے کامیاب ہونے والے جمیل سومرو سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت ایک اجلاس بھی ہوگا جس میں کراچی میں وفاق کے زیر انتظام چلنے والے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔کراچی کے بعد وزیراعظم حب روانہ ہوں گے جہاں وہ چین کے تعاون سے لگائے جانے والے 1320 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔