Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کشمیری اپنی زمینیں غیر کشمیریوںکو نہ فروخت کریں

سرینگر21اکتوبر
مقبوضہ کشمیرکے مختلف اہم مقامات پر چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ کشمیرکشمیریوںکا ہے اور وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریںگے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے ری پوسٹروںمیں کشمیری عوام پر زوردیا گیا ہے کہ وہ اپنی املاک غیر کشمیریوںکو فروخت نہ کریں اور مقبوضہ علاقے میں انکا داخلہ سختی سے ممنوع قراردیں۔پوسٹروںمیں کہاگیا ہے کہ کشمیری عوام کسی کو بھی اپنی زمینوںپر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ مزاحمتی قیادت اور شہداء کے ورثاء نے کہاہے کہ اپنے مادروطن کا تحفظ کرنا کشمیری عوام کی ذمہ داری ہے اور وہ بھارت کے جبری تسلط کو تسلیم نہیں کرتے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام اپنی صفوں میں اتحاد کے ذریعے ہندو انتہا پسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیں گے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام نے کشمیر کاذ کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور وہ جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری کھیں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔

Exit mobile version