تحائف میں فروٹ دینے پر وزیر تجارت مستعفی

جاپان کے وزیر تجارت ایسو سوگاؤرا فروٹ اور ہرن تحائف میں دینے کے الزام میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر تجارت نے ٹوکیو میں مہنگے خربوزے، نارنجیاں، چھوٹی نسل کا ہرن اور شاہی جیلی جیسے مہنگے تحائف تقسیم کیے تھے جس کا انکشاف گزشتہ ہفتے ایک جاپانی جریدے میں کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ جریدے میں وزیر تجارت پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے سیکریٹری کے ذریعے حلقے کی لوگوں کو 20 ہزار ین دینے کی پیشکش بھی کی تھی۔جاپانی جریدے میں بتایا گیا کہ جاپانی انتخابی قانون کے مطابق کسی بھی امیدوار کو ووٹ لینے کے لیے تحائف دینے کی اجازت نہیں ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں