Site icon روزنامہ کشمیر لنک

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کا کیس، وزیراعظم سے جواب طلب

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے خواجہ آصف پر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس پر وزیراعظم عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے پر سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ خواجہ آصف کی نااہلی کا حکم اسی عدالت نے دیا تھا، خواجہ آصف کو اس بینچ پر اعتراض تو نہیں۔اس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو آپ کے کیس سننے پر کوئی اعتراض نہیں۔خواجہ آصف کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ 2012 سے عمران خان کا ہرجانہ کیس زیر التوا ہے جس پر عدالت نے کیس کی مختصر سماعت کے بعد سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان کوبھی نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔واضح رہےکہ خواجہ آصف نےکینسراسپتال اور فارن فنڈنگ پر 2012 میں عمران خان پر الزامات لگائے تھے۔

Exit mobile version