Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نواز شریف علاج کیلئے باہر جائیں اور میں نا جاؤں یہ بہت مشکل ہے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ بڑا مشکل ہے کہ نواز شریف علاج کے لیے باہر جائیں اور میں ان کے ساتھ نہ جاؤں۔مریم نواز چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔ مریم نواز نے عدالت میں بیان دیا کہ ایسا کیسے ہو سکتا تھا کہ عدالت میں بلایا جائے اور میں نہ آؤں، آج بھی میں والد نواز شریف کو چھوڑ کر آئی ہوں۔رہنما ن لیگ نے عدالت کو بتایا کہ میاں صاحب کی طبیعت کافی ناساز ہے۔مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ دیا جائے کیونکہ قانون میں اس کی گنجائش موجود ہے۔عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق استفسار کیا اور مریم نواز کے وکیل سے کہا کہ آپ درخواست دائر کریں پھر بعد میں اس پر فیصلہ ہو گا۔عدالت نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی جب کہ یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی مزید توسیع کر دی گئی۔ کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Exit mobile version