Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

سرینگر: بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی فورسز نےگندربل کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران گھر گھر تلاشی لی جب کہ قابض فوج نے محاصرے کی آڑ میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور 48 گھنٹوں میں 4 کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

Exit mobile version