اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی نے ٹماٹر مہنگا ہونے پر عوام کو متبادل مشورہ دے دیا۔وفاقی وزیر محبوب سلطان نے ٹماٹر مہنگے ہونے پر عوام کو مشورہ دیتے ہووئے کہا کہ ٹماٹر مہنگا ہے تو استعمال نہ کریں، یہ کوئی ضروری شے تو نہیں بلکہ ہنڈیا میں دہی ڈال لیں، یہ بہترین متبادل ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت سرکاری منڈیاں بنانے غور کر رہی ہے، جلد کوئی فیصلہ کر لیں گے ۔محبوب سلطان نے کہا کہ سندھ حکومت نے بروقت گندم کا حصول یقینی نہیں بنایا جس کے باعث صوبے میں گندم کی قیمت بڑھ گئی، ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ سندھ نے procurement نہیں کی ، ہم سے وہ آکر کمٹ کر چکے تھے کہ وہ 16 لاکھ procure کریں گے، اس کا جواب سندھ حکومت ہی دے سکتی ہے، سندھ حکومت نے ہم سے چار لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ کی، بلوچستان کو ہم ہر سال گندم دیتے ہیں، سندھ کو پہلی بار دے رہے ہیں۔