امریکا میں مختلف اسٹورز پر گائے کے گوبر سے بنے بھارتی کیکس فروخت ہو رہے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔بھارت کے ایک صحافی نے امریکی اسٹور کی تصویر ٹوئٹ کی جس میں گائے کے گوبر سے بنے کیکس کے پیکٹ دیکھے جا سکتے ہیں۔ مذکورہ صحافی نے اس کے ساتھ لکھ ہے کہ انہیں ایک رشتہ دار نے انہیں امریکا سے یہ تصویر بھیجی ہے اور بتایا ہے کہ یہ کیکس امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک اسٹور میں 3 ڈالرز میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پیکٹ میں گوبر کے 10کیکس پر مشتمل ہے اور اس پر لکھا ہے کہ یہ بھارت کی پراڈکٹ ہے اور یہ کھانے کے لیے نہیں بلکہ مذہبی مقصد کے لیے ہیں۔اس تصویر کے سامنے آنے پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘اچھا ہوتا اگر یہ امریکا میں “کاؤ ڈنگ کوکی” یعنی گائے کے گوبر کے بسکٹ کے نام سے فروخت ہوتے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ اس بات کی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ ‘کیک’ درحقیقت بھارتی نسل کی گائے کے گوبر سے ہی بنے ہیں۔سدھارتھ سنگھ نامی ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ اگر کوئی شخص انہیں کھانے کی خواہش رکھتا ہو تو اسے اس کی اجازت ہونی چاہیے۔شبھم گپتا نے لکھا کہ انہیں تجسس ہے کہ انہیں امریکا میں مقیم بھارتی ‘بھکٹ’ بغیر گوشت کے برگر سمجھ کر کھائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments