عام طور پر بلڈرز مکان مالکان سے کیے گئے وعدوں پر پورا نہیں اُترتے اور اکثر اپنے وعدوں کے برعکس کام کرتے ہیں اور ایسا ہی واقعہ چین میں بھی پیش آیا۔چین کے شہر چانگشا میں حال ہی میں ایک بلڈر نے مالکان کو نئے رہائشی کمپلیکس میں پارک اور جھیل کے نام پر پلاسٹک کی جھیل بنا کر چونا لگادیا۔رہائشی کمپلیکس کے مالکان کا کہنا ہے کہ بلڈر نے ان سے کمپلیکس میں جھیل اور پارک ویو بنانے کا کہا تھا لیکن یہ سب دیکھنے کے بعد ہم بہت ناخوش ہیں۔مالکان نے بتایا کہ کمپلیکس کا درمیانی جھیل والا حصہ ایک نیلے رنگ کے پلاسٹک کے مواد سے بنا ہوا تھا جو کہ ایک جعلی جھیل تھی، اس نقلی پلاسٹک کی جھیل پر لکڑی کا چھوٹا سا پُل بنایا گیا تھا اور یہ ویسی نہیں تھی جس کی لوگ امید کر رہے تھے۔رہائشی کمپلیکس کے ایک اور مالک کا کہنا تھا کہ ’میں جھیل کے بیچ میں پانی پر کھڑا ہوں، اس جھیل میں پانی نہیں بلکہ یہ ایک پلاسٹک سے بنی نقلی جھیل ہے۔‘
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments