Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مشرف غداری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ خصوصی عدالت نے کل بروز جمعرات سنانا تھا تاہم وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت کا فیصلہ روکنے سے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو 5 دسمبر تک سنگین غداری کیس میں نیا پراسیکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیتے دیا ہے۔گزشتہ روز دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ پرویز مشرف اس کیس میں مفرور اور اشتہاری ہیں لیکن شفاف ٹرائل کا حق ہر ملزم کو حاصل ہے۔عدالت نے سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کرتے ہوئے سیکریٹری وزارت قانون و انصاف کو تمام متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

Exit mobile version