مالے: مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کے حامیوں کی بڑی تعداد فیصلے کے وقت عدالت کے باہر موجود تھی جنہوں نے سابق صدر کو بے قصور قرار دیا۔عبداللہ یامین نے مالدیپ پر 5 سال حکومت کی اور انہیں گزشتہ سال الیکشن میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہیں اپنے دور حکومت میں کئی منصوبے ختم ہونے پر تفتیش کا سامنا ہے۔رائٹرز کے مطابق عبداللہ یامین پر ایک نجی کمپنی کے ذریعے ایک ملین ڈالر کی سرکاری رقم لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔سابق صدر کو سزا دینے والے عدالتی پینل کے سربراہ جج نے ریمارکس دیے کہ بلا شکوک وشبہات یہ بات واضح ہوچکی ہےکہ عبداللہ یامین نے رقم لی اور وہ جانتے تھے کہ ریاست سے غبن کیا گیا۔