Site icon روزنامہ کشمیر لنک

حکومت کا غیر استعمال شدہ سرکاری جائیدادیں فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غیر استعمال شدہ سرکاری جائیدادیں فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراتوں، وفاقی اداروں کی غیر استعمال شدہ 32 اِملاک کی نشاندہی کی گئی۔اجلاس میں سیکریٹری نجکاری نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ 32 املاک کی مارکیٹنگ دبئی ایکسپو میں کی جائے گی۔اس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غیر استعمال شدہ جائیدادیں استعمال کرنا حکومت کی پالیسی کا اہم جزو ہے، جائیدادوں سے حاصل آمدنی کو اسکولوں، کالجوں اور اسپتالوں پر لگایا جائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جائیدادوں کے باوجود مختلف وفاقی ادارے اربوں روپے خسارے میں ہیں، ماضی میں ان قیمتی جائیدادوں کو استعمال میں نہ لا کر مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیاگیا ہے۔

Exit mobile version