اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر جج راجہ جواد عباس حسن نے سماعت کی۔دوران سماعت جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دیئے کہ کئی ملزمان نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دی ہیں، ممکن نہیں کہ دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو چھوڑ کرعمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنائیں۔معزز جج کا کہنا تھا کہ اعجاز چوہدری، اسد عمر، جہانگیر ترین سمیت متعدد ملزمان نے بریت کی درخواستیں واپس لیں جب کہ کئی ملزمان کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔جج کا کہنا تھا کہ یہ سیکڑوں کارکنوں سے متعلق کیس ہے جس میں زیادہ کارکنان کی پیروی فیصل چوہدری کر رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر ان کے وکیل بابر اعوان نے جج کو جواب دیا کہ جو ملزمان عدالت آ رہے ہیں، ان کی درخواستوں پر بحث سن لیں۔بابر اعوان کے جواب میں عدالت کا کہنا تھا کہ بریت کی تمام درخواستوں پر اکٹھا فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے درخواستوں پر حتمی دلائل طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments