سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس بننے کے بعد کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا اور ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعتوں کا آغاز بھی کیا۔بطور چیف جسٹس آرمی چیف کی مدت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کی، نواز شریف کی مشروط ضمانت سے متعلق بھی فیصلہ دیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس اور ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد کل چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔