پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعوی کیا ہے کہ ان کے ٹیم ساتھی دنیش کنیریا کو بعض پاکستانی کرکٹرز کے تعصب کا سامنا کرنا پڑا، جو ان کے ساتھ کھانا کھانے سے تک پس و پیش کرتے تھے کیونکہ وہ ہندو ہیں۔ساوتھ ایشین وائرکے مطابق کنیریا نے شعیب اختر کے دعوے کی توثیق کی ہے۔
کنیریا پاکستان کے لئے کھیلنے والے دوسرے ہندو کھلاڑی تھے جبکہ ان کے ماموں انیل دلپت پہلے کھلاڑی تھے۔ کنیریا نے 61 ٹیسٹ میں 261 وکٹیں 34.79 کی اوسط سے حاصل کیں۔ انہوں نے 18 ون ڈے میچزبھی کھیلے۔ ساوتھ ایشین وائرکے مطابق شعیب اختر نے یہ انکشاف پی ٹی وی اسپورٹس پر نشر کردہ شو ”گیم آن ہے” کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کیریئر میں انہوں نے دو تین کھلاڑیوں سے لڑائی کی کیونکہ وہ ہندو ساتھی کے ساتھ سوتیلا برتا کیا کرتے تھے۔