Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کراچی والوں کیلئے نئے سال سے ایک روپیہ 40 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کر دی۔نیپرا فیصلے کے مطابق جولائی 2016 سے جون 2019 تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت رواں سال اگست میں کراچی میں کی گئی۔نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 18 ارب روپے کا اضافہ صارفین سے یکم جنوری سے ستمبر 2020 تک 9 مہینوں میں وصول کرے گی۔صارفین سے ان 9 مہینوں میں ہر ماہ اوسطاً 2 ارب روپے وصول ہوں گے جو ان 9 مہینوں میں ہر ماہ اوسطاً ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ بجلی اضافے کے برابر ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کو آئندہ سال جنوری سےاضافے کی وصولی کی منظوری بھی دے دی، ماہانہ 50 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔کے الیکٹرک کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 36 مہینوں میں سے 21 ماہ میں بجلی مہنگی جبکہ 15 ماہ سستی ہوئی تاہم مجموعی طور پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Exit mobile version