Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس، کئی خاندان چھت سے محروم ہو گئے

کراچی کے علاقے رنچھوڑ لین میں 6 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رنچھوڑ لین سومرا گلی میں 6 منزلہ عمارت ایک طرف جھک گئی تھی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام نے عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے اسے مکینوں سے خالی کروا دیا تھا، عمارت میں 25 فلیٹ قائم تھے۔انچارج کراچی میونسپل کارپوریشن ڈیمولیشن ٹیم نے عمارت کا جائزہ لیکر اسے 20 سے 22 دن میں گرانے کا اعلان کیا تھا۔ڈیمولیشن ٹیم کے انچارج عبد السجاد خان نے بتایا کہ گرنے والی عمارت کی منظوری 13 برس پہلے ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ عمارت کے ستون نیچے سے برسٹ ہوئے، ڈی جی نے عمارت سے متعلق 3 رکنی کمیٹی بنا دی ہے، چیک کیا جائے گا کیا کوئی رساؤ تو نہیں تھا۔

Exit mobile version