زم ریاض کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان میں یومِ قائد کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کے علاوہ دیگر سفارتی افسران اور کیمونٹی خواتین و مرد حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی. دارالحکومت ریاض میں بزم ریاض کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریب سے پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایمان، اتحاد اور یقین محکم جیسے اصول دیکر قوم کو نئی راہ دیکھائی اور یہی اصول ہماری سالمیت کے ضامن بھی ہیں اور انہوں نے پاکستان بنا کر قوم پر عظیم احسان کیا قائد اعظم محمد علی جناح ایسے رہنما تھے جنھوں نے اپنی ولولہ انگیز قیادت اور بہادری کے علاوہ انتہائی دانشمندی کے ساتھ مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا.بزم ریاض کے کنونئیر اور موٹیویشنل سپیکر تصدق گیلانی کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے جو اصول مرتب کیے تھے ان پر عمل کرکے ہم اقوام عالم میں بہتر مقام حاصل کر سکتے ہیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات اور افکار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے پاکستانی قوم سے جو توقعات وابستہ کی تھیں ہمیں ان پر پورا اترنے کی ضرورت ہے قائد اعظم جیسی شخصیت صدیوں میں جنم لیتی ہے جو علم و فراست اور دور اندیش سوچ کی بدولت قوموں کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتی ہے قائد اعظم محمد علی جناح ایسے رہنما تھے جنھوں نے مسلمانوں کو یکجان کرکے جدوجہد کی اور تحریک آزادی کو کامیاب بنایا اور پاکستان وجود میں آیا جس کی بدولت آج ہم آزاد ملک کی فضاوں میں جی رہے ہیں اور ہماری الگ پہچان ہے.