Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ملک بھر میں شدید سردی، کراچی میں آج سرد ترین دن

ملک بھرمیں سردی کی شدت برقرار ہے اور کراچی میں بھی خون جما دینے والی سرد ہواؤں کا بسیرا ہے۔ملک بھر میں جاری سردی کی شدید لہر میں سردترین مقام اسکردو رہا جہاں درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کےعلاوہ بگروٹ میں منفی 11، گوپس منفی 09 ، استور میں منفی 08 ڈگری رہا۔قلات میں منفی7، پاراچنار منفی 5، گلگت منفی 4، کالام، راولاکوٹ، چلاس، چکوال، کوئٹہ اور مالم جبہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میں پارہ نقطہ انجماد کو چھو گیا جب کہ لاہور میں 2 ،پشاور میں ایک اور کراچی میں درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ کراچی میں سال نو کا استقبال سائبیریا کی تیز سرد ہواوں نے کیا اور یکم جنوری جاڑے کا سرد ترین دن رہا۔

Exit mobile version