سورج کی روشنی وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ سمجھی جاتی ہے کیونکہ جب ہمارے جسم پر براہِ راست سورج کی روشنی پڑتی ہے تو جسم میں وٹامن ڈی بننا شروع ہوجاتا ہے۔سورج کی روشنی کے علاوہ وٹامن ڈی چند غذاؤں کا استعمال کرکے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جو لوگ وٹامن ڈی کی اتنی مقدار لیتے ہیں جتنی صحت مند رہنے کی لیے ضروری ہوتی ہے تو وہ چاق و چوبند رہتے ہیں جب کہ ان کی ہڈیاں بھی مضبوط رہتی ہیں۔وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہڈیوں میں تکلیف ہونا ایک عام علامت ہے۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وٹامن ڈی کی کمی غیر معمولی علامات کیا ہیں؟جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے انسان جلدی بیمار پڑ جاتا ہے۔ چونکہ وٹامن ڈی نظامِ قوتِ مدافعت مضبوط کرنے کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی کمی سب سے پہلے قوتِ مدافعت کو متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے انسان جلد بیمار پڑ جاتا ہے۔اگر آپ کو بار بار بخار اور زکام ہو تو ضروری ہے کہ ایک مرتبہ وٹامن ڈی کی مقدار کا ٹیسٹ بھی کرا لیا جائے۔