Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے اور پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 15 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔مریم نواز نے اپنا پاسپورٹ واپس لینے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعا کر رکھی ہے۔مریم نواز نے اپنی درخواست میں 6 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی استدعا کی ہے جب کہ کابینہ کی کمیٹی برائے ای سی ایل مریم نواز کا نام لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کر چکی ہے۔

Exit mobile version