Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بلوچستان میں شدید برفباری حادثات میں 17 افراد جاں بحق

بلوچستان میں شدید بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی مزید اضافہ ہوگیا جب کہ مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں برفباری اوربارش کے باعث مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔پی ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں برفباری کےدوران مختلف واقعات میں 17افرادجاں بحق ہوئے ہیں جن میں 11خواتین اور 6 بچے شامل ہیں جب کہ 13افراد زخمی بھی ہوئے۔حکام نے بتایا کہ ژوب میں مکان کی چھت گرنے کے دوواقعات میں 8 افرادجاں بحق اور4 زخمی ہوئے جن میں میں 4 خواتین اور4 بچے شامل ہیں۔قلعہ عبداللہ میں مکان کی چھت گرنےسے 5 خواتین جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے جب کہ پشین میں مکانات گرنے کے 2 واقعات میں ایک خاتون اور دوبچےجاں بحق ہوئے اس کے علاوہ کوئٹہ میں مکان کی چھت گرنے کے واقعے میں ایک خاتون جاں بحق اور چاربچے زخمی ہوگئے۔پی ڈی ایم اے نے بریفنگ میں بتایا کہ تربت، چاغی، نوشکی میں بارشوں سے مکانات کو بھی خوب نقصان پہنچا ہے۔

Exit mobile version